جمعرات ،28 مئی 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں مصروف دن، وٹو ہاؤس میں تعزیت اور سماجی شخصیات سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں مصروف دن، وٹو ہاؤس میں تعزیت اور سماجی شخصیات سے ملاقات

Editor

1 ہفتے قبل

Voting Line

 

 

 

 

 

 

 – پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک مصروف دن گزارا، جس کے دوران انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت کی، معروف سماجی و کاروباری شخصیت سے ملاقات کی اور اہم سیاسی شخصیات سے گفتگو کی۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں واقع وٹو ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر مرحوم میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی بیوہ پروین بیگم سے تعزیت کی۔

 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں معظم جہانزیب وٹو، میاں خرم جہانگیر وٹو اور میاں ذیشان منظور وٹو سے بھی اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر میاں منظور وٹو کے انتقال پر ان کی صاحبزادیوں روبینہ شاہین وٹو، جہاں آراء وٹو، آمنہ قصوری، تبانہ شہزاد علی اور عائشہ منظور وٹو سے بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی پی پی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور وٹو کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

 

وٹو ہاؤس میں تعزیت کے موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور پی پی پی لاہور کے صدر فیصل میر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی۔

 

بعد ازاں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری معروف سماجی و کاروباری شخصیت نواب شہزاد علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نواب شہزاد علی خان کو ان کی صاحبزادی کی منگنی کی رسم پر مبارکباد دی۔

 

اس کے بعد وہ رکن قومی اسمبلی اور پی پی پی شعبہ خواتین وسطی پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی اور پی پی پی لاہور کے رہنما اشرف خان بھی موجود تھے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry